اسلام آباد: این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کردیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع، کون سی خفیہ معلومات افشا کی؟
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی پر مامور ایک سیکرٹ سروس اہلکار کے خلاف مبینہ طور پر حساس معلومات افشا کرنے کے الزام میں انتظامی اور ممکنہ فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش
امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ نائب صدر کے حفاظتی دستے سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار ایسے الزامات کی زد میں ہے جن کا تعلق آپریشنل اور معلوماتی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس معاملے کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا تاہم سیکرٹ سروس کے زیرِ حفاظت شخصیات کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی طرز عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ میں کیا دعویٰ کیا گیا؟امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس ناؤ کی گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی ٹیم ان کی ذاتی نوعیت کی سفری درخواستوں سے نالاں تھی۔
مزید پڑھیے: جے ڈی وینس کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خلاف اسرائیلی اراکین کی سازش کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے ایک موقع پر خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو فوجی ہیلی کاپٹر ’میرین 2‘ کے ذریعے واشنگٹن کے قریب واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز کے محفوظ گالف کورس لے جائیں تاکہ وہ گالف کی تربیتی کلاس میں شرکت کر سکے۔
تاہم خراب موسم اور گرج چمک کے باعث یہ پرواز بعد ازاں منسوخ کر دی گئی تھی۔
تحقیقات جاریسیکرٹ سروس نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اہلکار کے خلاف انتظامی کارروائی کے ساتھ ساتھ ممکنہ فوجداری پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر سمیت اہم سرکاری شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق معلومات کے افشا ہونے کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے کیونکہ اس سے حفاظتی انتظامات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جے ڈی وینس کی خفیہ معلومات جے ڈی وینس کے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات خفیہ راز افشا