عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
سٹی 42 : عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔
عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب راولپنڈی گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، انہیں سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا، تاہم خواتین بیرک میں جگہ نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل حکام نے عالیہ حمزہ کو لینے سے انکار کیا۔
اڈیالہ جیل حکام کی معذرت کے بعد عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
سٹی42 : سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہو گئی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو پنجاب کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔