پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
پی آئی اے نے باکو کیلئے پروازں کا آغاز کردیا، لاہور سے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔پی آئی اے کی باکو کیلئے پروازں کا آٖغاز ہوگیا، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہورباکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لائونج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ مینجر لاہورنذیر خان نے خصوصی شرکت کی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے، اس موقع پر پی آئی اے مسافروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔