انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔
مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انوار الحق کاکڑ مریم نواز شریف
پڑھیں:
سابق کینیڈین وزیراعظم کی امریکی گلوکارہ سے قربتیں، سیر و تفریح اور پرتعیش عشائیہ
معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر، 28 جولائی کی شام مونٹریال کے معروف ریسٹورنٹ لی وائلن میں ایک ساتھ عشائیہ کیا، جسے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ’شاندار شام‘ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں شخصیات نے نہ صرف مشہور شیف ڈینی اسمایلز سے ملاقات کی بلکہ کھانے کے بعد کچن میں جاکر عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل
ریسٹورنٹ کے ترجمان کے مطابق ’کیٹی اور جسٹن نے ایک شاندار اور خوشگوار شام گزاری۔ وہ عملے کے ساتھ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ انداز میں پیش آئے، ان کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ افتخار تھی۔‘
شام کے آغاز میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کو مونٹریال کے ’ماؤنٹ رائل پارک‘ میں سیر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جہاں دونوں ہلکے پھلکے اور آرام دہ لباس میں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اہلیہ میں علیحدگی کیوں ہوئی؟
یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی ہے جب کیٹی پیری نے حال ہی میں اداکار اور منگیتر اورلینڈو بلوم سے 9 سالہ تعلق کے اختتام کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ صوفی گریگور ٹروڈو نے اگست 2023 میں 18 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے تین بچے ہیں: زاویئر، عمر 17 سال، ایلا-گریس، عمر 16 سال، اور ہادریئن، عمر 11 سال۔
اگرچہ دونوں شخصیات کی اس ملاقات پر سوشل میڈیا پر چہمیگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی جانب سے اس ملاقات کو ذاتی تعلقات سے جوڑنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اعشائیہ جسٹن ٹروڈو قربتیں کیٹی پیری کینیڈا کینیڈین وزیراعظم لی وائلن