امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ، ریپبلکن کانگریس مین جیک برگمین نے حال ہی میں امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران آرمی چیف اور حکومتی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز پاکستان آنے والے اہم امریکی وفد میں شامل سینئر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
دورہ پاکستان سے واپس جانے کے بعد امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ میرے پاکستان کے دورے اور وہاں و امریکہ میں رہنماؤں و کمیونٹیز سے ملاقاتوں کے بعد، میں ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہراتا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط امریکہ پاکستان شراکت داری مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی حقوق، اور اقتصادی خوشحالی پر قائم ہوتی ہے۔ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔ آخر میں انہوں نے #FreeImranKhan کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی رکن کانگریس جیک برگمین عمران خان کی رہائی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔