راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹو
عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت
پڑھیں:
کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔