شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
معظم بٹ ایڈووکیٹ - فوٹو: فائل
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا اس کو نکال دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیر افضل بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا انتظار کریں۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو رد کیا ہے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو احتساب کمیٹی کا ممبر بنایا تھا، جنید اکبر کو کمیٹی سے کیسے ہٹایا گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی کے رولز ریگولیشن نہیں بنے، جس کمیٹی کا سربراہ نہ ہو وہ تحیقیقات کیا کرے گی؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معظم بٹ ایڈووکیٹ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔