وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو اس پر ہم سندھ کے ساتھ ہیں، جس کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے اس کی مخالفت نہیں کرتے، کوئی حق سے زیادہ پانی لے رہا ہے تو اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے کہ کسی کے حق کی مخالفت نہیں کرتے، 1991 کے آبی معاہدے کے تحت حصہ ملا جس پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی میں جو نہر بن رہی ہے اس پر 35 فیصد فنڈز میں دے رہا ہوں، سی آر بی سی ہماری ضرورت ہے جس سے تین لاکھ ایکٹر زمین آباد ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پارٹی کا جو لائحہ عمل بنے گا اس کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تنقید کرنے والوں کے سامنے سوالات رکھ دیے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بتایا جائے بل کی کونسی شق میں حکومت اور ایس آئی ایف سی کو اختیار دینے کی بات ہے؟ ایسا کوئی ایک لفظ دکھا دیا جائے تو پھر بات ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ  مفروضوں کا جواب نہیں دیں گے، کے پی نے کسی کو اختیار دیا نہ آئندہ دے گا، نہ ہی کوئی ہم سے زبردستی اختیار لے سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔

بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مودی سرکار سازش کے تحت پہلگام واقعہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پہلگام واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کےخلاف زہر اُگل رہی ہے، بھارت نےجارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور
  •  سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
  • سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر بلال صوفی
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور مجوزہ ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟
  • گندم اور کینالز کو ساتھ نہ ملائیں، ن لیگ معاملے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، سعید غنی
  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق