کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر ختم ہوگئی ہے .تاہم یہ کل سے سندھ کے دیگر حصوں میں شدت اختیار کر سکتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے اور اس کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر طویل اور شدید ہورہی ہیں جو ان طبقات کو زیادہ متاثر کر رہی ہیں جن کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے وسائل محدود ہیں۔محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز خبردار کیا تھا کہ کراچی میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔تاہم آج محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، اس دوران دادو، قمبر شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ’سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر عوام الناس، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں احتیاطی تدابیر اختیار کریں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شدید گرمی کی لہر ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات سندھ کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔