نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اسلام آ باد:
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے
پڑھیں:
بھارت کے اعلانات غیر مناسب ، ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: وزیر خارجہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے، بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔
"جیو نیوز" کے پروگرام" آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ 'میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جو اعلانات کیے وہ غیر مناسب ہیں۔بھارت نے دہشت گردی کے واقعات کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے، بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے۔ کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، دہشت گردی واقعات کا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں۔ بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے، بھارتی اقدامات کا جواب کل مل جائے گا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی جواب دے گی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :