وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سری نگر مین جدید اسلحے سے لیس کچھ غیر ملکی موجود ہیں۔ پاکستان جانتا ہے کہ یہ لوگ سری نگر میں کیوں موجود ہیں۔  پاکستان کے پاس ایسے شواہدہیں کہ سرینگرمیں جدیداسلحے سے لیس غیرملکی موجودہیں۔ 

وزیر خارجہ سحاق ڈار نے آج وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ نیوز کانفرنس کی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی اس نیوز کانفرنس مین موجود تھے۔ 

پنجاب میں افسروں کے تبادلے

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا،  سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔  ہم  یکطرفہ اقدامات کے ردعمل میں شملہ معاہدہ سمیت دوطرفہ معاہدوں پرنظرثانی کرسکتے ہیں۔

 اسحاق ڈار نے بتایا کہ واہگہ بارڈرکوبندکیاجارہاہے۔ واہگہ کے راستے ہر قسم کی تجارت کو معطل کیا جا رہا ہے۔بھارتی شہریوں کیلئے سارک ویزا سکیم کے تحت جاری ویزے منسوخ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔سکھ یاتری اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

قذافی سٹیڈیم میں بابر الیون نے قلندرز کیلئے سو رنز بنانا دشوار کر ڈالا

اسحاق ڈار نے آج قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے متعلق بتاتے ہوئے کہا،  بھارت کے فوجی اتاشیوں کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔نا پسندیدہ شخصیات کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کاکہاگیاہے۔

پاکستان میں موجودبھارتی شہریوں کو30 اپریل تک ملک چھوڑنے کاحکم دیاگیاہے۔

اسحاق ڈار نے کہا،  مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں،  کسی بھی قسم کی مہم جوئی اورجارحیت کابھرپورجواب دیاجائے گا۔پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی ایئرلائنزکیلئے بند کیا جا رہا ہے۔ بھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

یو ایم ٹی میں سالانہ مشاعرہ بیاد ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا انعقاد

انہوں نے کہا، ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کاجواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستا ن کے پانی کوروکنے کے عمل کوجنگ تصورکیاجائے گا۔ پاکستان اس طرح کاکوئی اقدام ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا،  پاکستان نے ہمیشہ امن وسلامتی کی بات کی ہے، 24کروڑعوام کی طاقت سے ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک اوردیگرسٹیک ہولڈرز ضامن ہیں۔

جھوٹی شکایات والے ہوشیار؛ 20 لاکھ جرمانہ اور 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی؛چیئرمین نیب

 وزیردفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس مین کہا،  بھارتی وزیراعظم مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیرمیں 9 لاکھ بھارتی فوج کے باوجود پہلگام کاواقعہ سوالیہ نشان ہے۔

 وزیردفاع نے کہا، پاکستان دنیاکا واحد ملک ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوا۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردیدشواہدموجودہیں۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کابھرپورجواب دیں گے۔ 

  فی اوور ایک وکٹ؛ قذافی کی مہربان وکٹ لاہور قلندرز پر نامہرباں

کلبھوشن یادیوبھارت کی دہشتگردی میں ملوث ہونے کی سب سے بڑی گواہی ہے۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے بھرپورجواب میں کسی کوشک وشبہ نہیں ہوناچاہئے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا،  سندھ طاس معاہدے کی معطلی کاکوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ بھارتی اقدام دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کاسودسمیت جواب دے دیاہے۔ آج پاکستان نے بھارت کی گیدڑبھبکیوں کابھرپورجواب دیاہے۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ اور کسی بھی تیسرے ملک کے ذریعے تجارت کومعطل کردیاہے۔دنیا جان چکی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسرکرتاہے۔ بھارت اپنے سیاسی فائدے کیلئے دہشتگردی کواستعمال کرتاہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وارننگ دی کہ  بھارتی حکومت اپنی ناکامی کاملبہ کسی اورپر ڈالنے کی کوشش نہ کرے ۔

اٹارنی جنرل نے کہا، سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی صورت یکطرفہ معطلی نہیں ہوسکتی۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے اسحاق ڈار نے موجود ہیں نے بھارت کسی بھی

پڑھیں:

باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

منیلا(سب نیوز)تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو پہلے ہی راونڈ میں صرف ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا۔
یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں عثمان وزیر کو فیوریٹ قرار دیا گیا تھا۔
عثمان نے رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی جارحانہ حکمت عملی سے بھارتی باکسر پر دباو ڈالا اور دو طاقتور مکوں کے ذریعے مقابلہ ختم کر دیا۔ بھارتی باکسر ان مکوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور رنگ میں گر پڑا جس کے بعد ریفری نے عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔25سالہ عثمان وزیر جو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن، ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ چیمپئن، اور ڈبلیو بی اے ایشین چیمپئن ہیں، اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔
اس سے قبل ستمبر 2024 میں بھی انہوں نے بنکاک میں بھارتی باکسر تہلک سیلوام کو صرف 65 سیکنڈز میں ناک آوٹ کیا تھا جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فائٹ کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت کو پاکستان کے عوام اور مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا۔انہوں نے کہا یہ فتح پاکستان کی عظیم قوم کے لیے ہے اور میں اپنے ملک کا نام ہمیشہ سربلند رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں، طلال چوہدری شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر  تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی واپسی شروع
  • باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • اسحاق ڈار
  • پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: شازیہ مری
  • پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
  • پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم