سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکویٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف کے جز میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی، نندی پور، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور گدو747کے ٹیرف میں کمی کے درخواست دائر کی گئی تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکویٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن کی مدمیں روپے کی قدر میں گراوٹ کو 70فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ٹیرف میں کمی کی درخواست کی سماعت کے بعد رواں سال 22 ارب روپے کے ریلیف کا جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی ’’الفابیٹ‘‘ کی آمدنی میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار رہا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اس کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور کمپنی نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 28.2 ارب ڈالر کا منافع حاصل کیا جبکہ کمپنی کی مجموعی آمدنی 96.4 ارب ڈالر رہی۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی 85 ارب ڈالر کے منصوبے سے زیادہ سرمایہ خرچ کرے گی تاکہ کلاؤڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق اے آئی انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہاکہ ہمارے لیے یہ ایک شاندار سہ ماہی رہی ہے، جس میں کمپنی کے ہر حصے میں مضبوط ترقی دیکھی گئی، اے آئی ہماری تمام سرگرمیوں پر مثبت اثر ڈال رہی ہے اور زبردست رفتار سے ہمیں آگے بڑھا رہی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق گوگل کی سرچ آمدنی میں ڈبل ہندسوں میں اضافہ ہوا ہے، اے آئی اوورویوز اور نیا متعارف کردہ اے آئی موڈ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، یوٹیوب سے اشتہارات اور سبسکرپشن آمدنی میں بھی اضافہ جاری ہے۔کمپنی کے مطابق الفابیٹ کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز سالانہ بنیادوں پر 50 ارب ڈالر کمانے کی راہ پر گامزن ہیں۔پچائی نے کہا کہ ہم اپنے کلاؤڈ پروڈکٹس اور سروسز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر 2025 میں سرمایہ کاری کو 85 ارب ڈالر تک بڑھا رہے ہیں اور ہمیں مستقبل کے امکانات سے بہت امید ہے۔