رجب بٹ پاکستان واپسی کےلیے کس بات کے منتظر ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اپنے متنازع اقدامات اور دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ وطن واپسی کے ارادے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
بیرون ملک مقیم رجب بٹ نے حالیہ دنوں یوٹیوبر نادر علی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی موجودہ صورتحال اور واپسی کے امکانات پر کھل کر بات کی۔
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت دبئی سے قطر اور پھر لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست بھی پہنچیں گے۔ تاہم ان کی پاکستان واپسی اب بھی ایک خاص اجازت کی منتظر ہے۔ ان کے بقول، ’’انشاءاللہ آؤں گا، کیوں نہیں آؤں گا، میرا ملک ہے، میں ضرور واپس آؤں گا، لیکن کچھ ہائی کمانڈز کی جانب سے اجازت آئے گی تو فوراً واپسی ہوگی۔‘‘
اس گفتگو کے دوران انہوں نے ان الزامات کا بھی ذکر کیا جن کے باعث وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ ان پر مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جنہیں وہ واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں نے ایسا کچھ نہیں کیا، سب جانتے ہیں کہ میں نہ ایسا کر سکتا ہوں، نہ سوچ سکتا ہوں۔ میرا تعلق ایک مومن گھرانے سے ہے، اور ایسا گمان بھی میرے لیے ناممکن ہے۔‘‘
رجب بٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے الفاظ یا اندازِ بیان سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا، ’’میں نے اللہ کے گھر بیٹھ کر معذرت کی ہے، اور یہاں بھی کر رہا ہوں۔ یہ معذرت اس لیے نہیں کہ مجھے واپس آنے دیا جائے، اگر میں مجرم ہوا تو سزا دی جائے، بے گناہ ہوا تو بری کردیا جائے، لیکن اگر کسی کا دل دُکھا ہے تو میں نادم ہوں۔‘‘
یوٹیوبر کے مطابق، واپسی کا دروازہ صرف ایک چیز سے مشروط ہے: اعلیٰ سطح سے منظوری۔ جب یہ منظوری ملے گی، تو رجب بٹ ایک بار پھر پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنے کو تیار ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔