ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔ اس سال کا تھیم - "ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے " جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملیریا کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خان کندی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے درمیان آذر بائیجان میں ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، اسرائیلی جارحیت اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کا جائزہ لیا اور پچھلی ملاقاتوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی قیادت اور حالیہ بحران میں جنگ بندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ یکجہتی کے اپنے عزم پر قائم ہے اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے بھی حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران کو فراہم کی جانے والی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ذریعے سپریم لیڈر کو نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔