Daily Ausaf:
2025-06-19@10:51:56 GMT

پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔

مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔

یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔

ویڈیو میں کیے گئے دعوے کے مطابق آئی فون کی موٹائی 5.

65mm یعنی پینسل سے پتلی ہوسکتی ہے، اگر دعویٰ درست ہوا تو یہ فون ایپل کا اب تک کا سب سے باریک اسمارٹ فون بن جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی فون 17 کیلئے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایک پروٹوٹائپ ڈیزائن کو شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا تھا کہ آئی فون 17 سابقہ ماڈلز سے مختلف ہوگا۔

بتایا گیا تھا کہ نئے آئی فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کے حجم کو کم کیا جائے گا، یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:’جنگ ہو نہ ہو فلموں کے آئیڈیاز تو ملے‘، سوشل میڈیا پر پاک بھارت میمز وار

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 آئی فون

پڑھیں:

کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، مجموعی تعداد 172 ہوگئی‎

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں پولیس کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے، پولیس نے ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی کو گرفتار کرلیا، اس طرح اب تک مجموعی طور پر 172 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

پولیس  حکام نے بتایا کہ باقی 52 مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں، متعدد قیدیوں کو اُن کے اہل خانہ نے رضاکارانہ طور پر واپس جیل پہنچایا جب کہ کئی مفروروں کو مختلف علاقوں سے چھاپوں کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

 یاد رہے کہ 3 جون کو زلزلے کے دوران پیش آنے والے جیل توڑ واقعے میں مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، ان میں سے ایک قیدی نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کرلی جبکہ ایک پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔

واقعے کے بعد جیل کے اندر سکیورٹی کی سنگین غفلت سامنے آنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی افسران کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات وسیع پیمانے پر جاری ہیں اور جلد تمام مفرور قیدی دوبارہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق، بچی زخمی  
  • ایران نے بات کرنے کا پیغام بھجوایا ہے مگر میں نے کہا اب دیر ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران-اسرائیل کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماگا تحریک منقسم ہوگئی
  • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ، مجموعی تعداد 5 ہوگئی
  • ’ پاک آئی ڈی‘ میں نیافیچرمتعارف، شہریوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • ایک میچ میں 3سپر اوور!ٹی20میں نئی تاریخ رقم ہوگئی
  • کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، مجموعی تعداد 172 ہوگئی‎
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ
  • ٹی20 میچ میں 3 سپر اوورز، نئی تاریخ رقم ہوگئی
  • کسٹمز کا موبائل مارکیٹ صدر پر چھاپا‘ بھارتی ساختہ موبائل فونز برآمد