راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔
متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔
راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا اور چونگی نمبر 4 پر پہنچ کر اسے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس رقم سے حج کر لے۔ محمد سلطان کے انکار پر ملزم نے اُس سے کہا کہ وہ اُس کی بیوی سے خود بات کرے گا، اور اُسے ساتھ گھر لے گیا۔
گھر پہنچ کر نامعلوم شخص نے نہایت شائستگی سے بات کی اور ایرانی کرنسی میں سے چار نوٹ زکوٰۃ کے نکالنے کا مشورہ دیا۔ پھر اُس نے سلطان کی بیوی سے زیورات کی مقدار پوچھی اور دیکھنے کا مطالبہ کیا۔ زیورات دیکھنے کے بعد اُس نے محمد سلطان کو قریبی مسجد چلنے کا کہا، لیکن مسجد کے باہر پہنچ کر وہ اچانک غائب ہو گیا۔
محمد سلطان کا کہنا ہے کہ جب وہ واپس گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ شخص زبردستی گھر میں داخل ہو کر زیورات لے گیا۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے پاس موجود ایرانی کرنسی پر کسی قسم کا کیمیکل تھا جس سے دماغ پر اثر ہو رہا تھا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق، چور خاتون خانہ (بیوی اور بہو) کے تمام زیورات لے کر فرار ہو چکا ہے۔ اے بی این نیوز کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو چکی ہے، جسے پولیس کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو اس قسم کے فراڈ سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:جمعرات کوعام تعطیل کااعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایرانی کرنسی زیورات لے
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔