امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی کا دورہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار سے جڑے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 سے 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

اپنے دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکی ناظم الامور نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے موجود مواقع پر گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین کی ملاقات میں باہمی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت لانے پر زور دیا گیا۔

امریکن بزنس کونسل کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور اس کی برآمدی صلاحیت پر مرکوز رہی۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، خودمختار اور مسابقتی اصولوں پر مبنی تجارتی منڈیوں پر منحصر ہے جہاں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کرسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے انجینئر ڈاکٹر سجاد شکراللہ باجوہ کا اعزاز،پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع،آفیسرز ایسو سی ایشن کی مبارکباد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور کا دورہ

پڑھیں:

پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، یہ تعلقات نسل در نسل آگے بڑھیں گے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں سی پی سی سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

سی پی سی سیکریٹری نے کہاکہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے۔ فروری میں صدر آصف علی زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نہایت نتیجہ خیز رہی، جس کے بعد حالیہ دنوں وزیراعظم پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور فسطائیت پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر چین کا دورہ کیا۔

چن جینِنگ نے مزید کہاکہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شنگھائی میں صحت اور تعلیم پر بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس کی بدولت یہاں اوسط عمر دیگر علاقوں سے زیادہ ہے، جب کہ شہر میں 9 ہزار سے زائد کافی شاپس ہیں جو دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہیں۔

صدر زرداری نے شنگھائی کی عالمی مالیاتی مرکز میں تبدیلی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت کے موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزرا شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے، جبکہ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے بعد سیکرٹری چن جینِنگ نے صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری نے شنگھائی میں چینی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

صدر نے پاکستان میں جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز کی ضرورت پر زور دیا جبکہ چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شراکت داری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

بعد ازاں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کی جہاں پاکستان اور چین کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔

ان معاہدوں کا بنیادی مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں کو ترقی دینا ہے۔

تقریب میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔

پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک کے قیام سے متعلق ہے، جس کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ اور خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسرا ایم او یو شینونگ کالج کے ساتھ طے پایا، جس کے تحت کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے ایک ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس، اربوں ڈالرز کے کون سے 21 معاہدے ہوئے؟

اسی طرح تیسرا ایم او یو ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ سے متعلق ہے، جس کا مقصد ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری اعلیٰ سطح ملاقاتیں صدر مملکت

متعلقہ مضامین

  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 10 روز میں ہو گا، احسن اقبال: امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور
  • نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں