وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دے دی ۔
وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کر دی، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل تشکیل دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سائبر کرائم ایجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ایجنسی پیکا ایکٹ کے تحت جرائم کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کمپلین کونسل بھی قائم کر دی گئی۔
صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔