قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قابل تعریف ، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد: صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کرکے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں بریفنگ دی۔
وزیرداخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا ، صدر زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اقدامات اور فیصلوں کی تعریف کی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی کے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔