پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جموں وکشمیر میں مسلح حملے کے بعد ہونے والی صورتحال اور پیش رفت مزید خراب نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر کی باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل صورتحال کو بہت قریب سے اور انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے ایک حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان دشمن اقدام اٹھائے گئے، ان بھارتی اقدامات میں سندھ طاس معاہدے کا معطل کیے جانا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
بھارت کی جانب سے ناکام فالس فلیگ آپریشن اور اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے جواب میں پاکستان نے بھارتی جہازوں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے سمیت ایسے ہی جوابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جیسا کہ پاکستان کیخلاف بھارت نے اٹھائے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ انتونیو گوتریش انڈیا بھارت پہلگام حملہ سیکریٹری جنرل فالس فلیگ آپریشن کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ انتونیو گوتریش انڈیا بھارت پہلگام حملہ سیکریٹری جنرل فالس فلیگ ا پریشن اقوام متحدہ
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔