پہلگام واقعے پر پاکستان کیساتھ بڑی جنگ نہیں ہوسکتی، بھارتی تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف سے فائرنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔
دوطرفہ اور علاقائی امن کے نقطہ نظر سے معقول اور تسلی بخش آوازوں میں سابق بھارتی فوجی افسر اور دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی بھی شامل تھے۔
انہوں نے اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کئی عوامل پیش کیے کہ کوئی جنگ نہیں ہوسکتی، ان میں سے سب سے اہم چین کا عنصر ہے۔
پروین ساہنی نے کہا کہ اگست 2019 میں بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی متنازع ریاست کی حیثیت میں تبدیلی نے پاکستان سے زیادہ چین کو ناراض کیا ہے۔
اپریل 2020 میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان گلوان میں پر تشدد لڑائی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
پروین ساہنی نے نشاندہی کی کہ چینی سرحد پر بہت زیادہ فوجی تعینات ہیں، اور بھارت کے لیے انہیں فوری طور پر منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جنگ کے شادیانے جلد خاموش ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نایاب ہندو رہنما ہیں، جو جنگ کا بہانہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کیوں کہ یہ ان کی سیاست کے مطابق ہے۔
نیوز پورٹل نے نوٹ کیا کہ مودی جمعرات کو بہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے، جہاں حکومت نے پہلی بار انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔
شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔