دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے چاول کے دانے سے بھی چھوٹا پیس میکر تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لاہور:امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔
نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا ہے، جس کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر جسم کو اس کی مزید ضرورت نہ رہے تو یہ آہستہ آہستہ خود بخود جسم میں جذب ہو جائے گا اور اس کے لیے دوبارہ آپریشن کر کے نکالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دل کے مریضوں کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اور توقع ہے کہ یہ پیس میکر جلد عام دستیاب ہو گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شکر گڑھ: کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے
— فائل فوٹوشکر گڑھ میں کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں۔
یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھلی رکھنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔