کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی کمائی! 10 ٹاپ پاکستانی کرکٹرز سے زائد
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
تاہم آئی پی ایل کے سیزن 2024 میں انہیں 6.
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
ادھر پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی کی دوڑ میں 9 کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، ڈیرل مچل، صائم ایوب، نسیم شاہ، محمد رضوان، شاداب خان اور میتھیو شارٹ ہیں جنہیں 1.88 کروڑ روپے ادا کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رُلا دیا
رواں ایڈیشن کے اگر ٹاپ 10 پلئیر کی تنخواہوں کو جوڑا جائے تو مجموعی طور پر آئی پی ایل کے 6 پلئیرز اس سے زیادہ کمائی کررہے ہیں، ان میں ریشبھ پنت (27 کروڑ روپے)، شریس ایئر (26.75 کروڑ روپے)، وینکٹیش ایئر (23.75 کروڑ روپے) اور ہینرک کلاسن (23 کروڑ روپے)، نکولس پورن (21 کروڑ روپے) اور وراٹ کوہلی (21 کروڑ روپے) کیساتھ سرفہرست ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل پی ایس ایل کروڑ روپے ایل کے
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔