اہلِ پنجاب کیلیے بڑی خوشخبری؛ ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کے عوام کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 2 اچھی خبروں کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نئی ایئرلائن چلانے کے لیے تیار ہے جب کہ لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 بڑی خوشخبریاں ہیں۔ صوبائی حکومت ائیر پنجاب چلانے کے لیے تیار ہے۔ ایئرپنجاب میں 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اندرون ملک اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی ایئر کا لائسنس مل جاتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اسی طرح لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ یہ پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین اپنا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں مختلف بلٹ ٹرین روٹس بنائے جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی صوبائی حکومت ہے جو اپنی ایئرلائن کا اعلان کررہی ہے، اسی طرح صوبے میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلائیں گے۔ گلاس ٹرین راولپنڈی سے مری تک چلائی جائے گی۔
جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ شہادت سے لڑی جاتی ہیں
پاک بھارت صورت حال پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں افسوس ناک واقعے میں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے جس پر پاکستانی لیڈر شپ نے اظہار ہمدردی اور واقعے کی مذمت بھی کی۔ پہلگام سے پہلے جعفر ایکسپریس واقعہ ہوا تو آج تک بھارت کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔ اس واقعے میں یرغمالیوں کو پاک افواج نے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے ڈرامائی انداز اپنایا، جب کہ پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملے میں واکی ٹاکی اور دیگر ثبوتوں کے باوجود پاکستان نے غیر ذمے دارانہ بیان نہیں دیا۔ آج تک جعفر ایکسپریس واقعے کو قوم بھلا نہیں سکتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں، بغیر تحقیقات کے فوراً پاکستان پر الزام لگانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ پورا سوچا سمجھا پلان ہے۔ بھارتی فوج کو عادت ہے الزام تراشی کی، اس لیے اس بار نیا پلان پاکستان کے خلاف بنایا گیا۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ٹورسٹ کا بہانہ بناکر پاکستان کو واقعے میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ کشمیر جنت نظیر ہے، اس واقعے سے وہاں کے باسیوں کے کاروبار کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فائرنگ کے 10 منٹ کے بعد مقدمہ درج ہوجاتا ہے، فاصلہ کئی کلومیٹر ہے تو جیٹ طیارے پر بھی مقدمہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تمام بھارتی ایجنسیوں، 7 لاکھ فوج جس کا کام کشمیریوں کی زندگی حرام کرنا ہے، کشمیری جوانوں و خواتین کو قتل کرنا ہے، پھر یہ سب بھارتی ایجنسیاں کدھر ہیں؟۔ بھارتی خوف کا عالم یہ ہے حکومت پاکستان کا ایکس اکاؤنٹ ہی بند کر دیا پھر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فوجی جوان جذبہ شہادت لے کر وردی پہنتے ہیں، ان کے فوجی تو بھوکے مرتے ہیں۔ مودی اپنی تقریروں میں بار بار کہہ رہے پاکستان کا پانی روکنا ہے کہہ رہے پوری پلاننگ ہو رہی ہے بھارت کا پانی واپس لاکر دوں گا۔ مودی نے بھارتی شہریوں کو گولی مروانے کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اپوزیشن سے بھی مشاورت نہیں کی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم نےسلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہو یا کوئی بھی سیاسی مخالف ہو، سب پاکستان پر متحد ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، مودی شاپر میں پانی نہیں روک سکتے۔ سندھ طاس معاہدہ گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں۔ مودی عالمی دہشت گرد ہے وہ جب بھی اقتدار میں آ تا ہے تو دنیا میں حالات خراب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دھمکیاں دے رہا ہے تو پاکستانی قوم اس کا مذاق اڑا رہی ہے۔ اگر ریاست جہاد کا اعلان کرے تو پھر سب فوجی جوان ہوتے ہیں یہ سب کچھ بھارت کو کئی بار کرکے دکھایا ہے۔ بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کیے تو نوازشریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے تھے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ شہادت سے لڑی جاتی ہیں۔ہم پرامن ملک ہیں کسی سے جنگ یا حالات خراب نہیں کرنا چاہتے اگر کسی نے جنگ کی تو ختم خود کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کا اعلان بلٹ ٹرین انہوں نے
پڑھیں:
خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا، کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں، صوبوں میں بیٹھے لوگ وفاق سے نہ بات کریں تو بنیادیں ہل جاتی ہیں، جنگوں یا قتل کے بعد بھی بات چیت سے ہی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، پاکستان نے اپنی سفارتی و جنگی برتری دونوں ثابت کیں، پاکستانی انٹیلی جنس کی برتری کو بھی دنیا نے تسلیم کر لیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں پیسے دے کر لوگوں کو خرید کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، پاکستان میں پراکسی کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سرمایہ کاری ہوتی ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن اور جہلم کے سٹیشن سے بھارتی جاسوس پکڑے، پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پہلگام واقعے کو چار پانچ ماہ ہو گئے، 150 دنوں میں ثبوت نہ دیا تو الزام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ بھارتی سوچ اور مودی نے جنگی فضا قائم کر رکھی ہے، جنگ، خون یا بارود کی بو کس کو پسند ہے، ہمیں مل کر خطے کو پُرامن بنانا ہے، اگر کوئی خطے میں اپنی بدمعاشی ثابت کرے گا تو پھر پاکستان بھر پور جواب دے گا، بھارتی مذموم مقاصد کا بھرپور مقابلہ کریں گے، امید کرتا ہوں پاک افغان مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ہمارے پاس تو بھارت اور افغانستان سے دہشت گردی کے ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں پہلے بھی جنگی معاملات رہے اس کا اثر پاکستان پر رہا، پراکسی وار کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، بھارت کو بھی نتائج اچھے نہیں ملیں گے، ہمیں امن کی بات ہی نہیں کرنی بلکہ آگے بڑھ کر قدم بڑھانا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے بلکہ اسے بزدور بازو روکنا ہوگا، بات تو ان سے ہوتی ہے جو بات چیت کو سمجھتے اور یقین رکھتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم