ہندوستان میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ کریں گے، مولانا راشد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما جے یو آئی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا یا جان دینی پڑی، تو ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ دشمن کی سرزمین میں گھس کر دارالعلوم میں چائے اور ناشتہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر مولانا راشد محمود سومرو کا سخت ردعمل آگیا۔ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما جمعیت علما اسلام مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ مودی سن لے پاکستان تنہا نہیں اگر پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیں گے، ہندوستان میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ بھی کریں گے۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہاکہ بھارت پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا یا جان دینی پڑی، تو ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ دشمن کی سرزمین میں گھس کر دارالعلوم میں چائے اور ناشتہ کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گھس کر دارالعلوم مولانا راشد پاکستان کے کریں گے
پڑھیں:
پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے: مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹوجمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔
کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ مسلم ملکوں کا ایک بلاک بننا چاہیے، میں نے کہا تھا کہ قطر میں مسلم ممالک جمع ہو رہے ہیں تو یہ خوش آئند ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا اسلامی ملکوں کی ایک مشترکہ قوت ہونی چاہیے، ہم نے کہا تھا دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو سعودی عرب اور پاکستان اسے روکنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں، جب فلسطینی ایک فلسطین کی بات کرتے ہیں تو ہمیں بھی ایک فلسطین کی بات کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، آج امن مارچ سے خطاب کریں گے جے یو آئی کا سندھ امن مارچ اپنی منزل کراچی کی طرف رواں دواںمولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امن کے لیے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن مارچ کیا ہے، ہم امن کا پرچار کر رہے ہیں، یہی ہمارا منشور ہے، اپنے منشور پر عمل کرنا ہم دوسروں سے زیادہ جانتے ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد جانا نہیں چاہتے لیکن آپ کا رویہ مجبور کر رہا ہے، اب ایسے نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کے خلاف الیکشن کے نتائج آئیں، قوم اپنے خیر خواہوں کو پہچاننے لگی ہے، پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور ہے، یہاں بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حکمراں قربانی دینے کی بات کرتے ہیں لیکن قربانی صرف عوام کو دینی پڑتی ہے، ہم نے ہمیشہ امن اور محبت کا پرچار کیا ہے، جمعیت صرف پاکستان کی نہیں امتِ مسلمہ کی آواز ہے۔