فلسطینی صدر محمود عباس کا پہلگام واقعہ کی مذمت ،بھارت سے اظہار یکجہتی اور حمایت کااعادہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بیروت(نیوزڈیسک)فلسطینی صدرمحمود عباس نے پہلگام حملے کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےبھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خط میں ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے پہلگام میں حالیہ حملہ دہشت گردانہ حملے کے بعد شدید مذمت کی ہے اور ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے تھی۔ صدر عباس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جہاں انہوں نے حملے کو”گھناؤنا عمل” قرار دیا اور معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
محمود عباس نے لکھا،کہ المناک واقعے پر بہت افسوس ہے ۔انہوں نے امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کی کوششوںکیلئے فلسطین حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا،
محمود عباس نے کہ کہ وادی کشمیر میں ہونیوالے گھناؤنے فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں ہندوستان کے لئے اپنی حمایت کرتے ہیں۔”صدر عباس نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین ، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام ،نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔