گوجرانوالہ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا۔
حملے میں 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔
عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسکیوشن نے ملزم طیب جہانگیر بٹ کیخلاف کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نوید کیخلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی، ملزم نوید نے 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وزیر آباد تھانہ سٹی کی حدود میں فا ئرنگ کی تھی۔
فائرنگ کی ذد میں آکر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زخمی ہو ئے تھے۔
فائرنگ کے واقعہ میں شہری معظم گولی لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، پولیس نے ملزم نوید کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ملزم نوید
پڑھیں:
توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے وکلا کو ہدایت کی کہ ابتدائی آرڈر ریڈر سے معلوم کر لیجئے گا ۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ، جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں ۔ کیا اس کیس میں کمیشن تشکیل دیا جا سکتا ہے ؟ ۔
وکیل نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے ۔ عدالت میں یہ کیس نمٹایا گیا تھا پھر تحریری فیصلہ آیا کہ کیس زیر التوا رہے گا ۔ کیا کسی اور کی طرف سے رِٹ پٹیشن قابل سماعت ہو سکتی ہے ؟ ۔
کامران مرتضیٰ نے عدالت نے اپنا مؤقف بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بے شک بھائی بیٹا یا باپ ہو ان میں سے کوئی بھی ہو متاثرہ فریق کیسے ہے ؟ آرڈر ایسے کر رہے ہیں جیسے سپریم کورٹ سے بھی اوپر کی عدالت ہے ۔
جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ فائنل آرڈر کے بعد کیا کیس زیر التوا رکھ سکتے ہیں ؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ جاری نہیں رکھ سکتے۔ بعد ازاں عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔