پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔
چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب
پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز۔۔پاکستان ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیاء2کانائب صدرمنتخب، بھارت، جاپان، کویت اور دیگر ممالک نے نائب صدر منتخب ہونے والے پاکستانی ڈی جی میٹ کو مبارکباد دی۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ادارے ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی ریجنل ایسوسی ایشن ایشیاء 2کے انتخابات جنیواء میں 23اپریل کو ہوئے جس میں خطے کے 35ممالک نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔
سعودی عرب کے نمائندہ کو بلامقابلہ صدرمنتخب کرلیاگیا جب کہ نائب صدرکی نشست پر باقاعدہ الیکشن ہوا۔
عراق کے نمائندہ نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے، پاکستان کی جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزاد خان نے الیکشن میں حصہ لیا اور سری لنکا کی جانب سے پاکستانی نمائندہ مہرصاحبزادخان کو تجویزکیاگیا۔
الیکشن کے دوران پاکستان کی مخالفت میں 4ووٹ کاسٹ ہوئے، بھارت، جاپان اور دیگرممالک کے نمائندوں کی جانب سے پاکستان کو مبارکباددی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل مرونجے مہاپترانے پاکستانی ڈی جی میٹ کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد پیش کی۔
صاحبزادخان ڈبلیوایم او کی ریجنل ایسوسی ایشن کے18نائب صدرمنتخب ہوئے ہیں، ورلڈمیٹرولوجیکل ایسوسی ایشن ایشیاء ریجن میں پاکستان کے علاوہ چین، جاپان، سعودی عرب، روس، کویت، قطر، یواے ای، عمان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا ،عراق ، مکاؤ سمیت 35ممالک شامل ہیں پاکستان1950سے ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا رکن ہے۔