پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے میڈیا سے گفتگو کی۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،
شریک چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ لبرٹی فنانشل کے کرپٹو کونسل پاکستان میں
پڑھیں:
صدر زرداری نے کینالز منصوبے کی سمری پر دستخط کیے، ایاز پلیجو
ٹنڈوالہ یار میں دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی، اس دوران اپنے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ 6 کینالز منصوبے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کیا اور کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب نے کینالز منصوبے کی سمری پر دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی معیشت میں سندھو دریا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ کو بنجر بنایا جارہا ہے، میں پوچھتا ہوں اس وقت میں سندھ اسمبلی، ایم این ایز اور ایم پی ایز کہاں ہیں؟