پاکستان پائیدار معاشی نمو کی سوچ کا محور ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کم، بیرونی کھاتے سرپلس اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔
جمیل احمد نے واشنگٹن میں عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور پاکستان کے بہتر معاشی منظرنامے سے انہیں آگاہی فراہم کی۔
گورنر ایس بی پی کی ملاقاتیں واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر ہوئیں۔
ملاقاتیں بڑے بینکوں جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے جیفریز، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز اور عالمی سرمایہ کاروں سے ہوئی ہیں۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم، بیرونی کھاتے سرپلس اور زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں، پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔
جمیل احمد نے مزید کہا کہ پاکستان پائیدار معاشی نمو کی سوچ کا محور ہے، ریٹنگ ایجنسیاں اصلاحات سے آئی بہتری کی تائید کر رہی ہیں۔
انہوں نے ملاقاتوں کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کےلیے اپنائی گئی پالیسیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح 2 سال میں مہنگائی کو بلند ترین شرح سے 60 سال کی کم ترین شرح پر لایا گیا ہے۔
گورنر ایس بی پی نے عالمی سرمایہ کاروں کو بتایا کہ زرمبالہ ذخائر سابقہ ادوار کی طرح قرض لے کر نہیں بلکہ جی ڈی پی تناسب سے قرض کم کر کے بہتر کیا ہے، بیرونی کھاتہ سرپلس کیا ہے اور توجہ جون تک زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک لے جانے پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات بہتر ہونے سے توقع ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی نمو 3 فیصد ہوگی، توجہ معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور معیشت کے ڈھانچے کو اصلاحات سے بہتر بنانے پر ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستانی معیشت میں آئی بہتری کی معترف ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالمی سرمایہ کاروں جمیل احمد نے
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد