افواج پر کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے اطلاق میں مزید تاخیر کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم شروع کیے جانے کے بعد آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ میں مسلح افواج پر کنٹریبیوٹری پنشن سکیم کے اطلاق میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ میں فوجی ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم سے استثنیٰ دینے کی تجویز دیدی۔
ذرائع کے مطابق تاہم ا س تجویز کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔
آرمڈ فورسز ملازمین کو یکم جولائی 2025سے سکیم میں شامل کیا جانا تھا جبکہ نئے سول سرکاری ملازمین پر پنشن اسکیم کا اطلاق گزشتہ سال جولائی سے ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمڈ فورسز کو سکیم میں شامل کرنے کیلئے ابھی طریقہ کار ہی وضع نہیں ہوسکا ہے۔ اسٹرکچر اور طریقہ کار طے نہ ہونے کے باعث آئندہ سال بھی عملدرآمد نہیں ہوسکے گا۔
آئی ایم ایف کی آرمڈ فورسز ملازمین کو سکیم میں فوری شامل کرنے کی کوئی شرط نہیں ہے۔ کنٹری بیوٹری پنشن سکیم کے مطابق ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ اس میں شامل ہونا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے پنشن فنڈ سکیم میں ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد حصہ ڈالنا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، مزید 40 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری کر کے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 40 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ مکمل طور پر قحط کی صورتِ حال کے قریب ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرت میں جنگ بندی، قیدیوں کےتبادلےاور تعمیر نو پر نکتہ نظرِ پیش کریں گے۔
دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں افرد نے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔
Post Views: 2