پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہزارخوانی کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، مقتولین شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے، فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا ہلاک
ایس ایس پی آپریشن مسعود احمد بنگش کے مطابق 4 سے 5 مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
مسعود احمد بنگش کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 اقسام کا اسلحہ استعمال ہوا، ملزمان نے کلاشنکوف، 30 بور پستول اور ایم فور اسلحہ استعمال کیا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی سابقہ دشمنی تھی، جاں بحق افراد میں ایک سابق ناظم کا بیٹا اور صوابی سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پشاور خیبرپختونخوا شادی فائرنگ گاڑی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور خیبرپختونخوا فائرنگ گاڑی افراد جاں بحق کے مطابق گاڑی پر
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے، 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں رات بھر کھلے میدانوں میں رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔