ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کے ایک انتظامی عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس نے انتظامی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اسلام ٹائمز۔ ایران کے جنوب میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر ایک طاقتور دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق جبکہ 516 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہفتہ کے روز ہرمزگان صوبے میں شہید رجائی بندرگاہ پر ایندھن کے ایک ٹینکر کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 561 افراد زخمی ہوئے، جب کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ زخمیوں کو ہرمزگان کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعد ازاں حکام نے تصدیق کی کہ دھماکے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ہرمزگان کے ریلیف اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی شدید تھا، تاہم اس کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کے ایک انتظامی عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس نے انتظامی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ایران کے امدادی اور ریسکیو ادارے کے سربراہ بابک محمودی نے تصدیق کی کہ شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اور 516 زخمیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 516 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جنہیں جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے۔

ان میں سے کچھ کو شیشے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں اور زیادہ تر کو معمولی زخم آئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، جب کہ چار افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کیونکہ اس جگہ پر کیمیکل اسٹوریج کی سہولیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 11:55 پر ہوا، اور متعدد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے۔ انہوں نے کہا ساتھ ہی ایک اور ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طبی امداد کے لیے روانہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد بندرگاہ کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئیں، جب کہ سیکیورٹی اور ایمرجنسی ٹیمیں علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے بندر عباس کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تاکہ ممکنہ بڑے پیمانے پر زخمیوں کی آمد کے لیے تیاری کی جا سکے۔ ادھر تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ بندرگاہ پر دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید رجائی بندرگاہ پر افراد جاں بحق کے مطابق گیا ہے کر دیا

پڑھیں:

کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

شہر قائد میں پولیس پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور اہلکار کو شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار میں تعینات اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی میں شامل اہلکار صدام حسین کو نامعلوم افراد کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل پنکچر کی دکان پر رکا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ میں لے لیا۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کی۔

وزیرداخلہ نے ایس ایس پی ویسٹ کو شہید کے گھر جانے اور لواحقین سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی اب تک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔

وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ کامیاب تفتیش اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ شہید پولیس  اہلکار گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا، عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی پوسٹنگ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھی جبکہ اُس نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
  • اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مزید 16 فلسطینی شہید