شکر گڑھ: گھر میں گیس سلینڈر دھماکا، 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
شکر گڑھ کے ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں پیش آیا، جہاں گھر میں گیس کھلی رہنے کے باعث گیس بھر جانے سے ماچس جلانے پر دھماکہ ہوا۔
بٹگرام میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
اہلخانہ کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جبکہ گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھر میں گیس
پڑھیں:
پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن، زخمی بھارتی عملہ بچا لیا
آئی ایس پی آر نے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ پاک بحریہ کے جے ایم آئی سی سی نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ ترجمان پاک فوج کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عملے کا بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہے اور یہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے۔