مینار پاکستان غزہ ملین مارچ، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا بھرپور شرکت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ترجمان تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اپنی انسانی و اسلامی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے اپنے کارکنوں کو بھی کل کے جلسے میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے آج مینار پاکستان لاہور میں ہونیوالے جلسے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحریک کے مطابق آج 27 اپریل کو مینار پاکستان گراونڈ میں فلسطین و غزہ کی حمایت میں ’’مجلس اتحاد امت‘‘ کے زیراہتمام غزہ ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اپنی انسانی و اسلامی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے اپنے کارکنوں کو بھی جلسے میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاں بھی فلسطین کیلئے آواز اٹھائی جائے گی ہم اس کی حمایت کریں گے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف جماعت کی اعلیٰ قیادت ہی جلسے میں شریک ہوگی۔ جماعت کی طرف سے کارکنوں کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جماعت کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جماعت کے کارکن اپنے طور پر شرکت کرنا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ قیادت کی جانب سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں؟۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے غزہ ملین مارچ کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کیلئے ’’مجلس اتحاد امت‘‘ کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک بیداری امت مصطفی کا کہنا ہے کہ کرتے ہیں
پڑھیں:
2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی ہمت نہیں حملہ کرے، رہنما تحریکِ خالصتان
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جب کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے، رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم مودی ، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔