ولیمسن نے بابرازاعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔
کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے ہوں، برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کئی بار کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا، میں ہمیشہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنے سے لطف اندوز ہوا ہوں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں اور دیکھنے کے قابل بہت خوبصورت کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی بہتات رہی ہے، اب بھی بہت سے خطرناک بولرز موجود ہیں، شاہین آفریدی خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ شاندار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "3 سالوں سے سنگل ہوں، کوئی گرل فرینڈ نہیں! کرکٹر کا انکشاف"
آئی سی سی ایونٹس کے فیصلہ کن معرکوں میں نیوزی لینڈ کی کئی شکستوں پر کین ولیمسن نے کہا کہ میں نتائج کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا، البتہ کچھ میچز میں ہم بہترین پوزیشنز میں رہے اور کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں، پھر فائنلز تک پہنچ کر جیت نہ پانے کا تجربہ بھی ہوا۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی کمائی! 10 ٹاپ پاکستانی کرکٹرز سے زائد
پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ ایک اچھا ٹورنامنٹ تھا اور ہم اسے جیتنا چاہتے تھے، البتہ ایسا نہ ہوسکا، خیر آپ آگے بڑھتے اور اب اگلا ہدف پی ایس ایل ہی ہے۔
آئی پی ایل کے دوران کمنٹری
بھارت میں آئی پی ایل کے دوران کمنٹری کو کین ولیمسن نے اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر اچھا تجربہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی کچھ مختلف کرنے کی کوشش خوشگوار رہی۔
اس وقت میری ترجیح کھیلنا ہے لیکن دوسری طرف سے بھی کھیل سے جڑے رہنے کا تجربہ دلچسپ رہا، کمنٹری بھی اس کھیل سے قریبی تعلق رکھتی ہے جس سے میں محبت کرتا ہوں، مجموعی طور پر چند ہفتوں کے لیے یہ تجربہ کرنا بہت خوشگوار رہا۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ پاکستان کا جوابی وار! بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن بھجوادیا
محمد رضوان اور بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کے سوال پر کین ولیمسن نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کچھ میچز میں 230 کے قریب اسکور بنے بنا جبکہ بعض میں مجموعہ 130 یا 140کے قریب بھی رہا، آپ کو خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔
کین ولیمسن نے فائنل تک رسائی کو کراچی کنگز کا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیوک رونکی سمیت کئی دوستوں سے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور فٹنس کو درست کرنے کی وجہ سے یہاں آنے میں تاخیر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچیں گے، یہی ہمارا ہدف ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کین ولیمسن نے پی ایس ایل نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کی معروف پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو پہلگام حملے میں ملوث قرار دینے کی سازش سامنے آگئی
لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔
تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔
یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔
پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ حملہ آوروں کے خاکے دکھائے گئے تھے۔
صارف کے مطابق ان میں سے ایک خاکہ بابر اعظم سے ملتا جلتا تھا۔ اس حیران کن دعوے کی سچائی معلوم کرنے کے لیے آئی ویریفائی پاکستان نامی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے اس تصویر کا جائزہ لیا۔
تحقیق کا نتیجہ سامنے آیا جس میں مذکورہ خاکے میں دکھائے جانے والے بابراعظم سے متعلق حقیقت سامنے آئی۔ اس تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وائرل ہونے والی تصویر ترمیم شدہ تھی اور بابر اعظم کو اس حملے سے جوڑنے کا دعویٰ گمراہ کن تھا۔
آرمی چیف کا نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ ہر زباں کا ورد بن گیا، نیا نغمہ ریلیز