علی حیدر بھٹہ : فیصل آبادمیں تھانہ سول لائن کے علاقہ فن لینڈ میں بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ، تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی، انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے حفاظتی اقدامات کیے بغیر جھولا چلایا جس سے بیٹی کا توازن خراب ہوا اور وہ نیچے گری۔

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

منشیات کیس؛ فرانزک رپورٹ گم کرنے پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور:

پولیس کی جانب سے منشیات کے مقدمے کی فرانزک رپورٹ گم کرنے پر لاہور کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے پراسیکیوٹر کو بھی فرانزک رپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیا۔ جج نے کہا کہ اگر سی سی پی او مقدمہ درج نہیں کرتے تو عدالت میں پیش ہوں اور مقدمے کی نقل دو روز تک عدالت میں پیش کی جائے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے رپورٹ پر ہی ملزم کے کیس کا فیصلہ کرنے ہوتا ہے، جب رپورٹ ہی نہیں ہوتی تو عدالت کیا فیصلہ کرے گی۔ پولیس نے ملزم کو فائدہ پہنچانے کے لیے رپورٹ کو غائب کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی کو کئی مواقع فراہم کیے جب پیش ہوا تو رپورٹ پر ٹال مٹول کرتا رہا، ایسی صورتحال میں سی سی پی او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • منشیات کیس؛ فرانزک رپورٹ گم کرنے پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
  • لاہور ایئرپورٹ سے 5 سال بعد اڑان بھرنے والی پہلی پرواز پیرس میں لینڈ کر گئی
  • ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھیل میں داخل، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل
  • نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
  • شیخ حسینہ کو بنگلادیشی عدالت کا نوٹس، 24 جون تک پیش ہونے کا حکم
  • نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا سنسنی خیز مقابلہ جاری
  • ہاکی رینکنگ؛ پاکستان کی ترقی! گرین شرٹس آج کیویز کے مدمقابل آئیں گے
  • نیشنزہاکی کپ: پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا
  • گلگت بلتستان؛ عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کا ایک حصہ سیل، جرمانہ عائد
  • بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے. جسٹس بابر ستار