بھارت کی سازش ناکام، سلامتی کونسل میں پاکستان اور چین نے مکروہ منصوبہ بے نقاب کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کو ایک اور سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب پاکستان اور چین کی کوششوں سے کونسل کا اعلامیہ بھارت کے حق میں نرم کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان، جو اس وقت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اس نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت تو کی، مگر چین کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلامیے کی زبان میں ایسی تبدیلیاں کروائیں کہ بھارت کو براہ راست فائدہ نہ پہنچ سکے۔ اعلامیے میں ”تمام متعلقہ حکام“ کا ذکر کیا گیا، نہ کہ بھارتی حکومت کا، جو کہ بھارت کے لیے ایک بڑی سفارتی ہزیمت ہے۔

سلامتی کونسل میں امریکہ کے تجویز کردہ بیان میں پاکستان نے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے۔ پاکستان نے لفظ ”جموں و کشمیر“ بھی بیان میں شامل کرایا، بھارت چاہتا تھا لفظ پہلگام شامل ہو تاکہ یہ تاثر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا ہے۔

”پہلگام“ لفظ شامل کرنے میں ناکامی کے ساتھ بھارت فوری اظہار مذمت بھی نہیں کرا سکا، پہلگام میں حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا، مذمتی بیان 4 دن بعد 26 اپریل کو جاری ہوا۔

یاد رہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد سلامتی کونسل نے براہ راست بھارتی حکومت کے ساتھ تعاون پر زور دیا تھا، مگر اس بار پاکستان اور چین نے کامیابی سے یہ کوشش ناکام بنائی کہ بھارت اس حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف مزید الزام تراشی کر سکے۔

پاکستان نے واضح طور پر پہلگام حملے میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا معاونت سے انکار کرتے ہوئے صرف انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کے لیے تیار ہے، مگر بھارت کی جھوٹی کہانیوں کو قبول نہیں کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکہ کی سربراہی میں ایک سخت اعلامیہ تیار کیا جا رہا تھا، جس میں بھارت کو کھل کر سپورٹ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، مگر پاکستان اور چین نے مشترکہ حکمت عملی سے نہ صرف اعلامیے کی زبان تبدیل کروائی بلکہ بھارت کو ایک اور بین الاقوامی محاذ پر شرمندگی کا سامنا بھی کرایا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھی ہفتہ کے روز کہا کہ تنظیم خطے کی صورتحال پر ”انتہائی گہری تشویش“ کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت و پاکستان دونوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

سلامتی کونسل کے اعلامیے میں دہشت گردی کی ہر شکل کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، مگر بھارت کی یہ خواہش کہ اعلامیے میں پاکستان کو براہ راست نشانہ بنایا جائے، مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت اب سفارتی محاذ پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے، مگر پاکستان نے دانشمندی اور بردباری کے ساتھ نہ صرف بھارتی چالاکیوں کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی برادری کے سامنے اپنا موقف بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نےحملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیاجائےگا، وزیردفاع بھارت نےحملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیاجائےگا، وزیردفاع اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید اسلام آباد: کم از کم اجرت کی خلاف ورزی، دو بڑے مارٹس سیل، مالکان گرفتار بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ کیلئے 22 سو مسلمانوں کو قتل کیا، خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین نے سلامتی کونسل میں میں پاکستان بھارت کی

پڑھیں:

افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

پشاور: افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جا رہی ہیں، جہاں ڈرگ مافیا اور دہشت گرد گروہ (خوارج) مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ اور خیبر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہے، جس سے 18 سے 25 لاکھ ڈالر تک کا غیر قانونی منافع حاصل کیا جاتا ہے۔

ان کے مطابق، اس منافع کا ایک بڑا حصہ خوارج کو دیا جاتا ہے، جو اسے دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی دھندوں کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ منشیات کی یہ کاشت سیاسی سرپرستی میں جاری ہے، اور "پولیٹیکل-ٹیرر کرائم نیکسس" کی وجہ سے وادی تیراہ میں آپریشنز کی مخالفت کی جاتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ رواں سال خیبر ڈسٹرکٹ میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 198 افراد شہید اور زخمی ہوئے، جس کی ذمہ داری مکمل طور پر سیاسی، جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہوں کے گٹھ جوڑ پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
  • افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب
  • پاکستان قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر آبھر : خواجہ آصف : بھارت سازشوں میں مصروف : عطاء تارڑ 
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  •  پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم 
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد