پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول میں رد و بدل پر غور شروع کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔
میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس انکے وطن بھیج دیا گیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
گلیڈی ایٹرز اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا اور 46 رنز کے مجموعی اسکور پر جوزف نے الین کو 31 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیجا۔
پوائنٹس ٹیبل
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی اگر بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس نے 5 میچز کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی۔
دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ ہے جس نے 6 میچز میں سے 3 میں فتح حاصل کی، تیسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے جسے تین میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جس نے پانچ میں سے 2 میچز جیتے اور تین میں شکست کا سامنا کیا، پانچویں نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جس نے 4 میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میچز میں شکست کا سامنا کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری نمبر پر ہے، جس نے 6 میچز کھیلے اور صرف ایک میں ہی فتح حاصل کی۔