پاکستان کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، علامہ باقر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کوئی سازش، کوئی دھمکی اور کوئی چال ہمیں وطن عزیز کے دفاع سے ایک لحظہ کے لیے بھی غافل نہیں کر سکتی، ہم محب وطن قوم ہیں، وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل اور ہماری تربیت کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا حصول لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، پڑوسی ممالک کی گیڈر بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں، بھارتی حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستانی قوم کی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، ملکی عوام بیدار اور یکجان ہیں اپنا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام بیدار اور عالمی سازشوں سے آگاہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھارت کشمیر میں اور غاصب صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل فلسطین میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں، اہل حکمت و بصیرت یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی سنگین صورتحال پیدا کرنے کا مقصد اہم ترین عالمی ایشوز سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانا تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سازش، کوئی دھمکی اور کوئی چال ہمیں وطن عزیز کے دفاع سے ایک لحظہ کے لیے بھی غافل نہیں کر سکتی، ہم محب وطن قوم ہیں، وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل اور ہماری تربیت کا حصہ ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
بھارتی پائلٹس میں مہارت ہے نہ ڈرونز کوئی نقصان کرسکے، عطا تارڑوزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔