جیکب آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص) میں عوامی رابطہ دفتر قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ہمارے معزز ساتھی عوامی مسائل کے حل کیلیے ہمہ وقت موجود رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سنگین مسائل نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جبکہ ہمارے نمائندے عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہوکر کرپشن اور ملکی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ بات المرتضی کالونی جیکب آباد میں عوامی مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ افتتاح کے موقع پر آل ڈومکی اتحاد کے مرکزی رہنماء حاجی شاہ مراد ٹومکی، استاد عبدالفتاح ڈومکی، مجلس علمائے مکتبِ اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین کے مدرس مولانا ارشاد علی سولنگی، رحم دل خان ٹالانی، منصب علی ڈومکی، زوار غلام مصطفیٰ، استاد رفیق ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ آج ملک بھر میں غربت، بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی اور لاقانونیت جیسے سنگین مسائل نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ افسوس کہ عوام کے منتخب نمائندے عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہوکر کرپشن اور ملکی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ نہ بیوروکریسی کو عوامی مسائل سے دلچسپی ہے، نہ اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کو ان سے سروکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور افلاس کے مارے عوام چوری، ڈکیتی اور بدامنی کا شکار ہیں۔ شہر کی سڑکیں اور راستے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ شریف شہری کاروبار نہیں کر سکتے۔ سندھ میں ڈاکو اور ان کے سرپرست بھتے کی پرچیاں بھیج کر عوام کو خوفزدہ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت اور انتظامیہ ڈاکوؤں کے سامنے بے بس بے حس اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ ان حالات میں جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص) میں عوامی رابطہ دفتر قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ہمارے معزز ساتھی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ عوامی رابطے کے لیے ذمہ داران کے نمبرز بھی مشتہر کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر شخص کسی بھی وقت اپنا مسئلہ بیان کر سکے۔ ہم خلوص دل سے عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مخلص تنظیمی دوستوں پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم عوام کی آواز بنیں گے اور عوامی توقعات اور امنگوں پر پورا اتریں گے۔ اس موقع پر تقریب سے استاد عبدالفتاح ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد کے نتیجے میں ہمارے دوست کی چھینی گئی موٹر سائیکل بازیاب ہوئی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے وارڈ نمبر تین کے مختلف محلوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے عوامی مسائل کرتے ہوئے نے کہا کہ میں عوام عوام کی

پڑھیں:

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

کراچی:

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  اتوار کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

ایوانِ صدر پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے  سندھ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلدیاتی بل2025ء ...سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات عوامی نمائندوں کو دینا ہونگے!!
  • صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، علامہ باقر زیدی
  • پاکستانی عوام ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، بھارت خطے کے امن کے درپے ہے، علامہ ساجد نقوی
  • بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ
  • وطن کی سلامتی و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پیپلز پارٹی رہنماؤں ہمایوں خان اور روبینہ خالد کی اہم ملاقات، بی آئی ایس پی کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ