پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول کیوں تبدیل کیا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سے وابستہ بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا
پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پی ایس ایل کی براہ راست اسٹریمنگ کو معطل کردیا تھا، چینل نے پی ایس ایل سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیں تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارتی براڈ کاسٹرز پی ایس ایل ری شیڈول کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی براڈ کاسٹرز پی ایس ایل ری شیڈول کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز ملتان سلطانز پی ایس ایل مئی کو
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔