چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے الماتی میں قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ موراٹ نورٹلو کے ساتھ چین-قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف امور پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔ فریقین اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی فریم ورک کے اندر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کریں گے، یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کریں گے اور
بین الاقوامی قوانین اور انصاف کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیر الجہتی تعاون پر عمل کریں گے۔ڈائیلاگ کے بعد فریقین نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کی یادداشت اور دیگر دستاویزات پر دستخط کیے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.
FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز