اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے تین ہفتےبعدبھی بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی، وزیراعظم کےاعلان کے بعداب تک مجموعی طورپربجلی صرف 4 روپے 97 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے3 ہفتےبعدبھی بجلی7.41روپےفی یونٹ سستی نہ ہوسکی، اب تک مجموعی طورپربجلی4.

97روپےفی یونٹ سستی کی گئی۔

کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36 روپےفی یونٹ کمی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.90روپے فی یونٹ سستی کی گئی، اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71 روپے فی یونٹ کم کی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کراچکی ہیں، ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔

ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 51 ارب93کروڑ30 لاکھ روپےکمی کی درخواست کی ہے، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کتنی سستی ہوگی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 41 روپےفی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ سستی میں بجلی کی گئی

پڑھیں:

23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے

بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے،

بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔

ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

کراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب...

انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا