ہلاک 54خوراج کو بیرونی آقائوں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ہلاک 54خوراج کو بیرونی آقائوں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونیوالے خوارج کو بیرونی آقاوں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، جوبھی پاکستان کے خلاف سازش کرے گا معافی نہیں ملے گی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، سیکورٹی فورسزکو حملے سے متعلق پہلے سے اطلاعات تھیں، کامیاب کارروائی پرسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں فورسزکے ہاتھوں ہلاک خوراج کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، کامیاب آپریشن پرتمام فورسزکریڈٹ کی حق دارہیں، جوبھی پاکستان کے خلاف سازش کرے گا معافی نہیں ملے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فورسز نے خارجیوں کو دہشت گردوں کو تین اطراف سے گھیر کر حملہ کیا اور تمام 54 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، اگرکہیں سے دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے اسی طرح ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ثبوت ہے کہ کوئی بڑی کارروائی ہونا تھی، جوبھی پاکستان کیخلاف سازش کرے گا سب کا بندوبست کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ پر ہمیں بھارت کی انکوائری پراعتماد نہیں، نیوٹرل لوگوں کوپہلگام واقعے کی انکوائری کرنی چاہیے،بھارت کیمنفی ہتھکنڈوں سے متعلق عالمی برادری کوآگاہ کررہے ہیں، ہمارے پاس جوچیزیں آرہی ہیں دنیا کو بتا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی موثر سفارتکاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام پاکستان کی موثر سفارتکاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام انتخابی ٹربیونلز میں 37فیصد درخواستوں کے فیصلے مکمل،فافن ہر طرح کی دہشتگردی قابل مذمت ،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، نواز شریف چیئرمین سی ڈی اے کا الیکٹرک بس پر سیکٹر ای 12اور سیکٹرسی 14کا دورہ پنجاب حکومت کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ پاک بحریہ کی اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا، میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈی پی او کرک کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔
دوسری جانب رات گئے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس لائنز اور ملحقہ لیویز تھانے پر حملہ کر دیا جس میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔