سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارج کو ہلاک کیا، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی اور اسی دوران ان خوارجیوں کی نشان دہی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے جو تصاویر شیئر کیں ہیں ان میں ان 54 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن پر تمام سیکیورٹی فورسز سائش کی حقدار ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گرد کہیں سے بھی آئیں اور دہشت گردی کی کوشش کریں تو ان کو پکڑا اور مارا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔