راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی  فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی  دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج  کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم  واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ 

مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد,  "ہندو رکھشک دل" کی جانب سے ویڈیو پیغام میں وارننگ

انٹیلی جنس رپورٹس  کے مطابق  خوارج کا یہ گروپ خاص طور پر اپنے "غیر ملکی آقاؤں" کی ایماء پر پاکستان کے اندر ہائی پروفائل دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کر رہا تھا۔ فتنہ الخوارج (ایف اے کے) کی اس طرح کی کارروائیاں، ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، صاف ظاہر ہے کہ ایف اے کے کس کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ 

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور تیاری کا مظاہرہ کیا اور ممکنہ تباہی کو روکا۔ دہشت گردی کے خلاف  مہم کے دوران  سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے خوارج کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 

بھارتی کھلاڑیوں پرپاکستان کے خلاف بولنے کے لئے دباﺅ ہوتاہے: شاہد آفریدی

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔ اس طرح کے جرأت مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات ہمارے اجتماعی عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے خلاف

پڑھیں:

  راولپنڈی میں  بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک:  راولپنڈی میں  بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا اور کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،بتایا گیا ہے کہ ملزم متعدد بار افغانستان جا کر دہشتگردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

 دہشت گرد کو راولپنڈی کے ایک علاقے سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ کارروائی کے لیے تیاری میں مصروف تھا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل کی تھی۔

 گرفتاری کے بعد فوری طور پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے اس کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
  • وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
  • تفتان: انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
  • محسن نقوی کا بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
  • فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عزم
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  •   راولپنڈی میں  بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ