سکردو میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سکردو میں پاک فوج سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پاک فوج اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر دشمن نے کوئی بھی حمایت کرنے کی کوشش کی تو جی بی کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ سکردو میں پاک فوج سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پاک فوج اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری شان ہے، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی کی تو انہیں ان کی اوقات یاد دلائیں گے۔ بھارت نے فالس فلیک آپریشن کے ذریعے ہمیشہ اپنے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن ماضی کی طرح اب کے بار بھی ان یہ ڈرامہ بھی بری طرح بے نقاب ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج سے کا اظہار
پڑھیں:
سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
سکردو میں حسین سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا زمانہ حسین کا زمانہ ہے، آج کا اصول، آج کی دنیا حسین کی دنیا ہے۔ آج اگر کوئی برتر ہے تو وہ حسینی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جنگ کو دیکھیں تو چیزیں نظر آتی ہے، ایک معاشی مساوات اور دوسری آزادی۔ ہر جنگ انہیں دو اصولوں کیلئے لڑی جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ امام حسین کی انسانیت کی آزادی کیلئے کیا کردار ہے؟ آج کا یو این ہیومن چارٹر کی ایک ایک شق وہ ہے جس کیلئے امام حسین نے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔