وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی کی مجوعی صورت حال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں بریفنگ دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں پری پلان ڈرامہ کیا، وہ اس سے قبل بھی ایسا کرچکا ہے، لیکن ہم بھارت کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جاگ رہے ہیں اور ملک کا مستقبل روشن ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے فیصلے تو جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، نواز شریف کا پھر شکوہ
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دہشتگردی شہباز شریف ملاقات ملکی صورت حال نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگردی شہباز شریف ملاقات ملکی صورت حال نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز