پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بھارت کی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، پاکستان خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے میں دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو یرغمال بنایا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کے علاوہ پوری دنیا نے جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کی، اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پکڑا جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے ہیں، بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، پہلگام لائن آف کنٹرول سے 150 کلو میٹر دور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کی گئی، واقعے کے فوری بعد ایف آئی آر کا اندراج اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے، ہمارے اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، لندن میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائ۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، بھارت کے اندر سے پہلگام واقعے کے حوالے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 سے 9 لاکھ بھارتی قابض فوج موجود ہے، سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں کس طرح پہلگام واقعہ پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ ہونا شرم ناک ہے، ہم مہمان نواز قوم ہیں، پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارتی پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بچگانہ اور غیر سنجیدہ حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا، عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس پورے ڈرامے میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا کیونکہ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور پاکستان نے پہلگام واقعے میں تحقیقات کی پیش کش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اور پاکستان کی قوم متحد ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر سے پہلگام واقعے کے حوالے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، علاج کے لیے بھارت جانے والے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات کہ پہلگام واقعے پہلگام واقعے کے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو کا کہنا تھا کہ عطا اللہ تارڑ دہشت گردی کے جا رہا ہے بھارت کے کے بعد
پڑھیں:
پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اطلاعات کے مطابق مقبوضہ خطے کی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید دو سے تین پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکانٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی فیک انکانٹرز پہلے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے انجینئر ڈاکٹر سجاد شکراللہ باجوہ کا اعزاز،پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع،آفیسرز ایسو سی ایشن کی مبارکباد پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم